2 جولائی 2012 - 19:30

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ پیغمبر اعظم (ص) 7 نامی مشقوں میں 1300 کلومیٹر، 300 کلمیٹر، 500 کلو میٹر اور 800 کلومیٹرکے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے استفادہ کیا گیا ہے جبکہ ہمارے پاس 2000 کلومیٹر کے فاصلے تک مار کرنے والے میزآئل بھی موجود ہیں۔

ابنا: حاجی زادہ نے کہا پیغمبر اعظم (ص) 6 نامی مشقوں اور پیغمبر اعظم (ص) 7 نامی مشقوں کے فرق کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اعظم 6 نامی مشقوں میں  ایک مشترک نقطہ سے طویل فاصلے، درمیانہ فاصلے اور قریب کے فاصلے تک میزائلوں کو ایک ہی ہدف پرفائر کیا گیا تھا لیکن پیغمبر اعظم  7نامی  مشقوں ميں ملک کے مختلف گوشوں سے مختلف میزائلوں کو ایک ہی ہدف کیطرف فائرکیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ میزائل ہدف پر فائر کرنے کے بعد سپاہ کے جنگی جہازوں نے دشمن کے ٹھکانوں پر بمباری کی اور اس کے بعد بغیر پائلٹ کے جہازوں نے دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ حاجی زادہ نے کہا کہ ہم ہر سال اپنی دفاعی صلاحیت کا جائزہ لینے کے لئے مختلف مشقیں منعقد کرتے ہیں۔ اور دشمن پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم اپنی مقدس سرزمین کے دفاع کے لئے ہمیشہ آمادہ ہیں۔.......

/169